اسلام آباد: (دنیا نیوز) دن دیہاڑے یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 دوستوں نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں لڑکی کو چاروں ساتھی یونیورسٹی سے کھانے پینے کے بہانے ساتھ لے گئے، نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کیا اور زیادتی کر ڈالی۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا مرکزی ملزم بلال زمان کے ساتھ شیخ عدیل، عدنان اور بلال نے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
طالبہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا بلال زمان نے موبائل میں ویڈیو دیکھا کر دھکی دی کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دوں گا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔