بولان: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں کوقتل کردیا

Published On 19 August,2023 08:46 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) بولان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گوٹھ فیض بخش میں پیش آیا ، لڑکیوں کی عمر تقریبا 18 اور 22 سال ہے۔

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، پولیس نے لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا جائیگا۔