گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانے والے دوست خوفناک انجام سے دوچار ہوگئے، واردات کرنے والا ایک ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم داؤد اور زیدی نے اپنے تیسرے دوست احمد کو اغوا کر کے 5 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا، ملزمان نے تاوان کی رقم 5 لاکھ مغوی کے ورثا سے ایمن آباد کے قریب منگوائی، اس سارے واقعہ سے باخبر تھانہ گکھڑ پولیس کے تھانیدار بھی ملزمان کا تعاقب کر رہے تھے۔
تاوان کی رقم وصول کر کے ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے مغوی کا داؤد نامی دوست ہلاک ہو گیا، مغوی اور ملزمان نے گھر والوں سے 5 لاکھ روپے لینے کی خاطر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔