تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کچل دیئے، ایک جاں بحق

Published On 18 August,2023 10:27 pm

اٹک: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کچل دیئے، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

حادثہ تحصیل فتح جنگ کے گاؤں نیکا میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت لالہ ہاشم کے نام سے ہوئی اور وہ جنڈ کا رہنے والا تھا۔

اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔