کراچی: یونیورسٹی روڈ کےقریب پولیس کی کارروائی ، 2دہشتگردگرفتار

Published On 19 August,2023 01:42 pm

کراچی: (دنیانیوز) یونیورسٹی روڈ کےقریب ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردگرفتار کرلیے ۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے  2دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگردوں نےپی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر،کورنگی میں جنرل سٹور مالک سے بھتہ طلب کیاتھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کاسرغنہ پہلےہی گرفتارہوچکاہے۔