کراچی میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا

Published On 19 August,2023 11:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ شرافی گوٹھ میں کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

ایس ایس پی حسن سردار کے مطابق مقتول پولیس اہلکار فارن سکیورٹی سیل میں تعینات تھا، مزید تفتیش شروع کردی۔