گھوٹکی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری قتل

Published On 20 August,2023 09:26 am

گھوٹکی : (دنیانیوز) ڈہرکی بائی پاس روڑ پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بیوپاری کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیوپاری مویشی منڈی جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، ڈاکو بیوپاری سے چارلاکھ سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول عارف جٹ کا تعلق فیصل آباد پنجاب سے ہے ، مقتول کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔