کراچی: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا صدر کا طرز عمل ملک کی ساکھ خراب کرنے کی ایک اور واردات ہے۔
شازیہ مری نے کہا اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی غیر آئینی طریقے سے قومی اسمبلی بھی توڑ چکے ہیں، دنیا میں کوئی صدر سوشل میڈیا کے ذریعے آئینی امور نہیں نمٹاتا، سوشل میڈیا یا ٹوئٹ کے ذریعے آئینی ذمہ داری سے بری ہونا نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا صدر کے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں، لہٰذا تحقیق ضروری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دن رات محنت کرکے ملک کی ساکھ بحال کی ہے، کسی بڑے بحران سے بچنے کے لیے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا 90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہوگا، آئین پر عمل سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔