کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ کی حلف برداری تقریب نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی موجودگی میں ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، تقریب میں چیف سیکرٹری، قائم مقام آئی جی، صوبائی سیکرٹریز اور نگران وزراء کے فیملی ممبران شریک ہوئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا، حلف لینے والے اراکین میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ایشور لعل، ارشد ولی محمد، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، خدا بخش مری اور مسز رعنا حسین شامل ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی۔