سرفراز بگٹی سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

Published On 19 August,2023 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرفراز احمد بگٹی سے سعودی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ملاقات کے دوران نگران وزیر داخلہ کو سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سرفراز بگٹی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔