اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے اس کا جواب الیکشن کمیشن دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا ہم بھرپور مدد کریں گے۔
نگران وزیر اطلاعات نے "دنیا نیوز" اسلام آباد کا دورہ کیا، وزیر اطلاعات نے اپنے دورے کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر بہت قابل اور منجھے ہوئے شخص ہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج شدید تقسیم کا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفت دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، تقسیم کے ماحول کو ختم کرنا ہو گا، لوگوں کو قومی اتفاق کی طرف لے کر جانا ہو گا، آپ اختلاف ضرور کریں لیکن دشمنی نہ کریں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ معیشت اور خارجہ پالیسی کو بہترکرنا جبکہ عدم برداشت کی بیماری کا علاج کرنا ہے، ملک کے بڑے مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا بڑا چیلنج ہے۔