کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء کو قلم دان تفویض کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز وزیر داخلہ و جیل خانہ جات مقرر، یونس ڈھاگہ خزانہ، ریونیواور پی اینڈ ڈی کے وزیر مقرر کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
مبین جمانی نگراں وزیر بلدیات، ڈاکٹر سعد خالد نیاز صحت و سماجی بہبود کے وزیر مقرر، ڈاکٹر جنید شاہ کھیل، ثقافت اور یوتھ افیئر کے وزیر، مسز رعنا حسین وزیر تعلیم اور امور خواتین ، عمر سومرو قانون کے وزیر مقرر کئے گئے۔
ایشور لعل وزیر آبپاشی اور خدابخش مری معدنیات و معدنی وسائل کے وزیر لگا دیئے، ارشد ولی محمد کو سیاحت اور ماحولیات کی وزارت دی گئی۔