کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ایکٹ 2023ء کی منظوری دے دی۔
گورنر کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذالعمل ہوگیا، ایکٹ کے تحت صوبہ بھر میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو مربوط طریقہ پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
ایکٹ کے مطابق ضلع کی سطح پراس کا انچارچ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا۔