حیدر آباد: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں تین لڑکے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد جبکہ تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔
افسوسناک واقعہ دریائے سندھ لطیف آباد 4 نمبر کے مقام پر پیش آیا جہاں تین نوجوان لڑکے نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، ڈوبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت 12 سالہ عاطف، 17 سالہ محمد حسن اور 18 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی، دو لڑکوں عاطف اور فیضان کی لاش نکال لی ہے