کانرڈ ٹربل نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

Published On 21 August,2023 07:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کانرڈ ٹربل نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔

کانرڈ ٹربل امریکی مشن کے نائب سربراہ اور 2020ء تا 2023ء میڈرڈ سپین میں ناظم الامور رہے، کانرڈ ٹربل میڈرڈ سے قبل واشنگٹن میں مغربی یورپ اور یورپی یونین کیلئے نائب معاون برائے وزارت خارجہ بھی تعینات رہے۔

کارنرڈ ٹربل کھیلوں کے بھی بیحد شوقین اور کرکٹ کے داؤ پیچ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ بیس بال، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے منجھے ہوئے کھلاڑی بھی ہیں۔

قونصل جنرل کارنرڈ ٹربل نے کہا امریکہ اور پاکستان میں دو طرفہ شراکت داری بڑھانے، اقتصادی سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور سبز اتحاد فریم ورک کو فروغ دینے میں کردار ادا کروں گا۔