کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں سیاسی جماعت کےعہدیدار کے قتل کامرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔
پولیس چیف کراچی کے مطابق گرفتار ملزم امجدحسین کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث ہے، ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے مقتول کواس کےرابطہ آفس کےسامنے نشانہ بنایا تھا، 10گولیاں فائرکی گئی تھیں ، واقعہ کس بناءپرپیش آیا، اس حوالےسےتحقیقات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نےدوران تفتیش قتل کااعتراف کرلیا،ڈسٹرکٹ پولیس کےعلاوہ سی ٹی ڈی بھی اس کیس پرکام کررہی ہے، ملزم کی نشاندہی پردیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےجاری ہیں ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہو گیا تھا۔