فاطمہ تشدد اور قتل کیس، پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری

Published On 20 August,2023 01:42 pm

نوشہروفیروز: (دنیا نیوز) پیر کی حویلی میں تشدد اور زیادتی کے بعد جاں بحق ہونے والی فاطمہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فاطمہ کا جسم گلنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا، فاطمہ کا چہرہ ایک طرف سے نیلا اور دوسری جانب سے ہرا ہوچکا تھا جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

رپورٹ سے پتا چلا کہ فاطمہ کی آنکھ، کمر، پیشانی، پیر، گھٹنے اور ہاتھ پر تشدد کے نشانات تھے، کچھ اجزاء کو مائیکرو بیالوجی کیلئے بھیجا گیا ہے، نسوانی پوشیدہ حصہ پر لال ابھار تھا جہاں کا پانی لے کر مائیکرو بیالوجی کیلئے بھیجا گیا ہے۔