اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس سے منشیات دوحہ لے جانے کی کوشش ناکام

Published On 20 August,2023 01:46 pm

لاہور: (دنیانیوز) اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئر پورٹس سے منشیات دوحہ لے جاتے ہوئے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیاگیا۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ملتان سے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.170 کلو گرام آئس ہیروئن، اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 810 گرام جبکہ پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے 2.73 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔