کراچی: نامعلوم کار نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 21 August,2023 02:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی غوث پاک روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان کسی کام سے جا رہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کا آغاز کرتے ہوئے کارسوار کی تلاش شروع کر دی۔