کراچی: گاڑی نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 18 August,2023 01:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈالمیا قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکار کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چاروں شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور چاروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن 3 پولیس اہلکار جانبر نہ ہو سکے جبکہ ایک زخمی کا علاج جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں عمیس، شاہنواز اور محمد نسیم شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔