کراچی: بیرون ملک سے واپس آئے میاں بیوی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا

Published On 17 August,2023 06:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والا وائٹ کرولا گینگ سرگرم ہو گیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر میں عمرہ کر کے واپس آنے والے میاں، بیوی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا، پولیس وردی میں ملبوس تین ملزمان ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھر کے نیچے جیسے ہی پہنچے وائٹ کرولا آکر رکی جس میں پولیس کی وردی میں ملبوس تین افراد سوار تھے، ملزمان نے تلاشی کے بہانے اہلیہ سے پرس چھینا اور فرار ہوگئے۔