کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب چھاپنے والے متعدد پبلشرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر چیئرمین بورڈ آغا سہیل پٹھان کی ہدایت پر درج کروائی گئی، پولیس نے اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پبلشروں کو حراست میں لیا۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق پبلشرز غیر قانونی طور پر درسی کتب چھاپ رہے تھے، اردو بازار میں کارروائی آرام باغ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے کی۔