کراچی: سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 7 ملزمان گرفتار

Published On 16 August,2023 01:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دلدار عمرانی گوٹھ میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 4 گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، مقابلے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے علاقے کو کلیئر کیا گیا، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔