کراچی: سچل کے علاقے میں پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ، 3 اہلکار زخمی

Published On 17 August,2023 01:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) سچل کے علاقے میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے گرنیڈ حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کے مُطابق علاقے میں گشت کر رہی تھی، حملہ آور موٹر سائیکل پر تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھا۔

حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔