کراچی: (دنیا نیوز) سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں ہوا جہاں وزیراعلیٰ سندھ کی سلامی کے چبوترے پر آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) August 17, 2023
وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنر کی تقریب میں ان کے کابینہ اراکین نے شرکت کی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ پولیس افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گارڈ آف آنر دینے والے دستے کا معائنہ بھی کیا، سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سلامی لینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔