وزیراعلیٰ سندھ کا یوم آزادی پر اسیران کی قید میں 120 دن معافی کا اعلان

Published On 14 August,2023 06:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کی قید میں 120 دن معافی کا اعلان کر دیا۔

 

سزا میں 120 دن کی معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہو گا جو قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔