صوبے اور ملک کی خدمت کی، الیکشن کیلئے تیار ہیں، مراد علی شاہ

Published On 11 July,2023 04:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے اور ملک کی خدمت کی ہے، ہم الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہیں، پہلے سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر آمد، مراد علی شاہ نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی درگاہ پر حاضری دی، معاونین خصوصی بچل شاہ اور پیر احمد رضا شاہ جیلانی، کمشنر کراچی اقبال میمن نے ان کا استقبال کیا۔

سید مراد علی شاہ کے ساتھ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کر کے 3 روزہ عرس کا اختتام کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے مذہبی امور بچل شاہ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی، معاون خاص برائے محکمہ اوقاف پیر احمد رضا شاہ جیلانی نے انہیں چادر پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کے ساتھ نا انصافی کی گئی، مردم شماری کےغیر سرکاری نمبر پر مطمئن نہیں۔