لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سندھ سے بڑی وکٹ اُڑا دی۔
رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور سابق ضلع ناظم عارف مہر جی ڈی اے کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن کی موجودگی میں غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔