کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سٹاف کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے میں چیف سیکرٹری، سابق پرنسپل سیکرٹریز، سابق اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ظہرانے میں گریڈ 2 سے لے کر 20 تک کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی، وزیراعلیٰ ہاؤس کے گریڈ 4 کے ملازم ڈنل خان، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، پرنسپل سیکرٹری نے تقاریر کیں۔
یہ بھی پڑھیں:پانچ سال مشکل ترین ، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ صوبائی حکومت نہ چلے : مرادعلی شاہ
تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کی شفقت، مختلف شعبوں میں رہنمائی اور سندھ کے حقوق پر آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، تمام ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) August 12, 2023
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں تمام ملازمین کے ساتھ ایک تاریخی تصویر بناؤں گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنےموبائل فون سے سیلفی بنائی۔