کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پیپلز پارٹی اورنگی یوسی کے صدر محمد حسین کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو فون کر کے محمد حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جسٹس (ر) مقبول باقر نے رانی پورمیں بچی فاطمہ کے قتل کا بھی نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: ملازمہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ دبانے پر ایس ایچ او اور ڈاکٹر گرفتار
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو بچی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعے ناقابل برداشت ہیں، جسٹس (ر) مقبول باقر نے بچی کے ورثا سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔