کراچی میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

Published On 17 August,2023 11:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن خلیل مارکیٹ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقتول امجد حسین موٹرسائیکل پر بیٹھا ہوا تھا، 3 مسلح افراد نے گولیاں مار دیں اور فرار ہوگئے، مقتول کے سر اور سینے پر چار گولیاں لگیں۔

ایس ایس پی کے مطابق اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول ملے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کر لئے۔

ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت امجد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار تھا۔