کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد کی گئی جس کے بعد سکبدوش وزیراعلیٰ سندھ گھر کو روانہ ہوگئے۔