کراچی: (دنیانیوز) رینجرز نے سپیشل انوسٹی گیشن پولیس کےہمراہ گڈاپ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے2انتہائی مطلوب کارندےگرفتارکرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں گرفتار ہونیوالے ملزمان میں فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اورداؤد عرف امیرصاحب شامل ہیں ، ملزمان کےقبضےسےدستی بم اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔
ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کاانتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم فرمان کےپی کےباجوڑ اورکراچی میں دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں مطلوب تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فرمان کاسرغنہ ساتھی سکندر 2020میں کراچی سےگرفتارہوا جبکہ فرمان افغانستان فرارہوگیاتھا اورکچھ عرصہ قبل افغانستان سےکراچی آکر روپوش ہو گیاتھا، ملزم کےقریبی ساتھی باجوڑمیں سکیورٹی فورسزکےساتھ مقابلوں میں ہلاک ہوچکےہیں ۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم فرمان کےخلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کےمقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سےہے، ملزم نے حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑکرداعش میں شمولیت اختیار کی ۔
ترجمان کے مطابق ملزم ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کےساتھ مل کر دوبارہ گروپ منظم کر رہا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔