کراچی: ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

Published On 18 August,2023 06:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ طور پر ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شہری کو لوٹ رہا تھا کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فرار ہونے کی کوشش پر ایک ڈاکو کو شہریوں نے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔