اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی کے صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے پلان تیار کر لیا، پلان کل کابینہ میں پیش کیا جائے گا، جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آگئے ہیں۔
پلان کے مطابق 300 یونٹ تک صارفین کو سلیب بینیفٹ دیئے جانے کا امکان ہے، سلیب بینیفٹ گزشتہ 6 ماہ کی ریڈنگ پر دیا جائے گا، گزشتہ 6 ماہ میں استعمال کئے گئے یونٹ موجودہ یونٹ سے کم ہوئے تو ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی بچت و بلوں بارے تجاویز تیار، کل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائیگی
بجلی کے بھاری بلوں کو تین اقساط میں وصول کرنے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے، بلوں کا کچھ حصہ موسم سرما میں بقایا جات کی صورت میں لیا جائے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکسز میں کمی کرنے کا بھی امکان ہے، بلوں پر لاگو بجٹری ٹیکس قائم رہیں گے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے لئے وزارت خزانہ اور نیپرا سے رائے لی جائے گی۔