راولپنڈی : (دنیانیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی ، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہےاور بلآخر IMF بھی روٹھ جائے گی ۔
انہوں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا ، اب 8 دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔
مہنگائی بھی بڑھ گئی بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہےاور بلآخر IMF بھی روٹھ جائے گی سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا اب 8دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقاء کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے، نہ باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ اور نہ ہی دوکان ، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔