لاہور: (دنیا نیوز) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکومت یا انتظامیہ کی جانب دیکھنے کی بجاٸے اپنی مدد آپ کے تحت آٸی پی پی میدان عمل میں ہے، عوام کا سہارا بننے اور دکھ کی اس گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے کے لٸے آٸی پی پی پیش پیش ہے۔
پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ بنا کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، جہانگیر خان ترین کی جانب سے سیلاب زدگان میں امدادی رقوم اور سامان خور و نوش تقسیم کیا گیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، جہانگیر خان ترین کی جانب سے امدادی کاررواٸیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری آٸی پی پی بہاولپور ڈویژن سید تحسین نواز گردیزی نے ان کا استقبال کیا، سید علی زین بخاری نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے ساتھ جہانگیر ترین کو خوش آمدید کہا، انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، علاقے میں ہونے والی امدادی کاررواٸیوں کا بھی جائزہ لیا۔