گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال دوسروں صوبوں سے بہت بہتر ہے، چیف سیکرٹری

Published On 03 September,2023 10:25 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا گلگت بلستان میں امن و امان کی صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔

محی الدین وانی نے کہا سیاحت کا سیزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان میں ہزاروں سیاح موجود ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر دو افراد کو جیل بھیجا گیا، چہلم حضرت امام حسینؓ کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدام کئے جارہے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام کارباری مراکز، مارکیٹیں، سکول، سرکاری دفاتر کھلے ہیں، حکومت کی کوشش ہے گڈ گورننس کو مزید بہتر کرے، چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کی خدمات لی جارہی ہیں۔
 

Advertisement