گلگت بلتستان:(دنیا نیوز) گلگت بلتستان کی نگران حکومت نے کابینہ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کےمطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی نگران کابینہ میں ایک مہینے کے بعد 12 وزیروں سمیت دو مشیر شامل کرکے تشکیل کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نگران کابینہ میں گلگت بلتستان کے دس اضلاع کو نمائندگی دی گئی ہے، نئے نامزد وزرا چوبیس گھنٹوں میں حلف اٹھائیں گے۔
نگران کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا میں ساجد علی بیگ، غلام عباس، کرنل ابرار اسماعیل، مہرداد، شرافت الدین ، مولانا سرور شاہ ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین ، ڈاکٹر نیاز علی ، سید عادل شاہ، بہادر علی ودیگر شامل ہیں۔



