لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔
گریس ویلی میں پارہ منفی 15 تک گر گیا ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کے ڈیرے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے، پنجاب میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا۔



