اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی۔
ان ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ تربیت 16 ستمبر2023 تک پاکستان کے 16 مختلف شہروں میں کی جائے گی۔
تربیت کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے، ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 25 سینئر افسران اس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔