گلگت: (دنیا نیوز) استور جی بی ایل اے 13 استور 1 ضمنی الیکشن 9 ستمبر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سٹیشن میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی، 7 ستمبر رات 12 بجے کے بعد تمام جلسے جلوس ختم ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 56 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 332017 ہے، 56 پولنگ سٹیشن میں 265 پولیس اہلکار رینجرز جی بی سکاؤٹس پٹرولنگ کیلئے تعینات ہوں گے، 13 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 12 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہوئے تھے، خالد خورشید کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 ستمبر کو ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔