گلگت بلتستان ایل اے 13 استور ون میں ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کے خورشید خان کامیاب

Published On 09 September,2023 10:31 pm

استور: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان ایل اے 13 استور1 میں ضمنی الیکشن کے تمام 56 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان کامیاب ہو گئے۔

تمام 56 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6219 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔

مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی پی پی کے عبدالحمید 3909 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 24 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، اسمبلی خواتین کی 6، ٹیکنوکریٹس کی 3 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 33 ارکان پر مشتمل ہے۔

نومبر 2020ء الیکشن میں گلگت بلتستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں سمیت پی ٹی آئی کے 20 ارکان شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے 4 ، ن لیگ کے 3، ایم ڈبلیو ایم کے 3 اور 1 جے یوآئی ف،1 آزاد رکن شامل تھا۔

4 جولائی 2023ء کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، 18 اگست 2023ء کو وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم دیا گیا، اس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 18 رہ گئی۔