سرکاری ملازمین کواکسانے کا کیس : فوادچودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Published On 09 September,2023 11:00 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی ۔

فواد چودھری کی جانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائرکردی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری لاہور میں درج مقدمات میں پیشی کے باعث پیش نہیں ہو سکے،لاہور کی عدالت سے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے تھے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ ضمانت کروانے کیلئے پیشی لازمی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے ،عدالت نے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی، فواد چودھری کیخلاف تھانہ کہسار میں مقدمہ درج ہے ۔