مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹیرین تھے، سینیٹر رانا مقبول نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔