اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے شمال مشرقی حصے میں سیلاب سے تباہی پر دلی دکھ ہے، سیلاب سے قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج، متاثرین کی تکالیف انتہائی افسوسناک ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل وقت میں لیبیا کے عوام اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں سمندری طوفان 3 ہزار جانیں لے گیا، ہزاروں افراد لاپتہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشن لیبیا میں مقیم ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔