ایران میں کشیدہ صورتِ حال، پاکستانی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت

Published On 13 January,2026 09:35 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران کی کشیدہ صورتِ حال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر تجارتی اور سفری نظام مکمل معطل ہے ، صرف پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔

دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 روز میں ایران سے 200 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ، پاکستان پہنچنے والوں میں 125 طلبہ بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری سفری دستاویزات اپنے پاس رکھیں، ایرانی جامعات نے امتحانات 1ماہ کیلئے ملتوی کر دیے ہیں، ایران نے انٹرنیشنل طلبہ کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔