راولپنڈی : (دنیانیوز) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اُٹھتی تھیں، اب الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا، مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے، اسے کون اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا، پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے ۔
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے اسے کون ٹھیک کرے گا اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اٹھتی تھیں اب…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 13, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سب کو مل بیٹھ کر معاشی اور اقتصادی مسئلہ حل کرنا ہوگا، تلخیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں اور عوام پہلے ہی بیزار بیٹھے ہیں، اُن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ ملک اور کاروبار آگے بڑھ سکے۔