راولپنڈی: (دنیا نیوز) 9 مئی کو پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنما کرنل (ر) صابر راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اجمل صابر راجہ کو تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، اجمل صابر راجہ کو کل عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، اجمل صابر راجہ پر 9 مئی کو کمیٹی چوک میں پرتشدد احتجاج، توڑ پھوڑ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور پر تشدد واقعات میں ملوث اب تک پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔