پاکستانی نوجوان کی خاطر سویڈن کی خاتون سوات چلی آئی، اسلام قبول کرلیا

Published On 15 September,2023 03:28 pm

سوات: (دنیا نیوز) پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ تازہ واقعے میں سویڈن کی رہائشی خاتون سوات پہنچی ہیں۔

چارباغ کے 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں پاکستان آنے والی 44 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔

احمد شاہ کا تعلق سوات کے علاقہ آلہ آباد چارباغ سے ہے اور وہ بی ایس انگلش کا طالب علم ہے۔

دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی جس کے بعد محبت کا رشتہ استوار ہوا جبکہ نکاح کے بعد خاتون اور احمد شاہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔